ابوظبی: موساد کے سربراہ کا اماراتی قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات

اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ کے سربراہ نے دورۂ متحدہ عرب امارات میں امارات کے قومی سلامتی کے مشیر سے ملاقات میں سیکیورٹی کے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اماراتی میڈیا کے مطابق موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے ابوظبی میں امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات میں علاقائی ترقی اور سیکیورٹی تعاون کے معاملات پر بات چیت کی۔

پچھلے ہفتے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات قائم ہونے کے معاہدے کے بعد اسرائیل کے کسی سرکاری عہدیدار کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے