احساس ایمرجنسی کیش رقم کی وصولی میں15ستمبر تک توسیع کردی گئی، ثانیہ نشتر

وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش رقم کی وصولی کی آخری تاریخ میں15ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔

ثانیہ نشتر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مرحوم افراد کے لواحقین ادائیگیاں ختم ہونےکے15 دن بعد تک رقم وصول کرسکیں گے۔

ثانیہ نشتر نے کہا کہ بائیومیٹرک تصدیق کےمسائل والے مستحقین 30 ستمبر تک رقم وصول کرسکیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے