امریکی وزیر خارجہ کا دورہ عمان، سلطان ہیثم سے علاقائی صورتحال پر گفتگو

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عمان کے دورے میں علاقائی امن سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

مائیک پومپیو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات میں متحدہ خلیج تعاون کونسل کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی اہمیت پر بات ہوئی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مضبوط سلامتی شراکت داری اور معاشی تعلقات کے لئے عمان کے شکر گزار ہیں۔

عمان سے قبل مائیک پومپیو نے اسرائیل، سوڈان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کا بھی دورہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے