انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید زلزلہ

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں 6.8 اور 6.9 شدت کے دو زلزلوں سے زمین لرز گئی ۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج صبح سماٹرا کی مغربی ساحلی پٹی میں 6 منٹ کے وقفے سے دو زلزلے آئے جن کے سبب شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔

زلزلے کی شدت کئی کلومیٹر دور تک محسوس کی گئی، جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوسرے زلزلے کی شدت پہلے کے مقابلے میں زیادہ تھی۔

ذرائع کے مطابق زلزلے کا مرکز 22 سے 26 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

حکام کے مطابق سونامی کا کوئی خطرہ نہیں، زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے