ایلن مسک کی دولت میں ایک دن میں 7.8ارب ڈالر کا اضافہ

امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے۔

گزشتہ روز ٹیسلا کمپنی کے شیئرز میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے ایلن مسک کی دولت میں 7.8 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اس سال کے انڈیکس میں دوسرا بڑا اضافہ ہے جس نے ٹیسلا کے بانی ایلن مسک کو دنیا کا چوتھا امیر ترین شخص بنادیا ہے۔

شیئرز میں اضافے کے باعث ایلن مسک کی اس سال کے اثاثوں کی مالیت 57 ارب ڈالر ہوگئی جبکہ اُن کی مجموعی دولت 83.6 ارب پہنچ گئی ہے۔

ایلن مسک سے قبل اس سال دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں وارن بفٹ 67 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر تھے۔

واضح رہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بیزوس 113 ارب ڈالرز اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے