ایک تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 23 سو روپے کم ہوئی ہے، ایک تولہ سونا ایک لاکھ 20 ہزار روپے کا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

پی ایس ایکس: انڈیکس میں 29 پوائنٹس کی کمی

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونےکی قدر 1972 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ دو ہزار 881 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 20 ڈالر کمی کے بعد 1985 ڈالر فی اونس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے