بحران ختم، لمبی اننگز کھیلیں گے، چند غلطیوں کے باوجود ہر شعبے میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں، اپوزیشن کو ساتھ نہیں ملائیں گے، وفاقی وزراء

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے اجرا کے موقع پروفاقی وزرا نےسیاسی مخالفین پر واضح کیا ہے کہ کپتان کریز پر جم چکا ہے‘ عمران خان اب لمبی اننگ کھیلے گا، وزیراعظم بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں۔

چند غلطیوں کے باوجود ہرشعبے میں ریکارڈکامیابیاں حاصل کی ہیں‘اپوزیشن کو ساتھ نہیں ملائیں گے ‘کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے کہاہے کہ عمران خان دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے کیلئے این آر او دینے کو تیار نہیں۔

کسی کو این آر او نہیں دیں گے‘وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کہتے ہیں کہ پاکستان کو سفارتی طورپرتنہاکرنے کی بھارتی کوشش ناکام بنادی ‘مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ کاکہنا ہے کہ ہم نے تجارتی خسارے کے ساتھ دفاعی اور سول بجٹ کو بھی کم کیا۔

وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ کووڈ 19- کی وبا کے دوران سپلائی چین کو بحال رکھا تاکہ مارکیٹ میں کسی قسم کی قلت نہ ہو۔معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ وتخفیف غربت ڈاکٹرثانیہ نشترکا کہناہے کہ احساس پاکستان میں اپنی طرز کا منفرد پروگرام ہے جو ملک کے لاکھوں غریبوں کو غربت کے ختم نہ ہونے والے چکر سے نکال کر ملک کو فلاحی ریاست بنانے کی طرف ایک قدم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے اجرا کے موقع پر منگل کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پاکستان کو سفارتی تنہائی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی جس میں اس کو ناکامی ہوئی۔

ہم نے دوست ممالک سے تعلقات کو مستحکم کرنے کی پالیسی بنائی، جنوبی ایشیاءکے تمام ممالک بھارت کے توسیعی پسندانہ عزائم کا شکار ہیں۔

چین کے ساتھ شراکت داری کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے‘مشترکہ مقاصد کے حصول کےلئے دونوں ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے کر جائیں گے ۔

افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے،حکومتی کوششوں سے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگرکیا گیا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے مسئلہ کوعالمی فورمزپر اٹھایا ہے۔ ماضی کی حکومت نے پاکستان کا موقف عالمی سطح پر موثرانداز میں پیش نہیں کیا کیونکہ ملک میں کوئی وزیر خارجہ ہی نہیں تھا۔

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی حکومت نے پائیدار اقتصادی ترقی کا فیصلہ کیا جس کے نتیجہ میں بیرونی تجارتی خسارہ 20 ارب ڈالر سے 3ارب ڈالر تک کم کیا گیا ہے۔

حکومت نے گذشتہ دو سال کے دوران ان اخراجات پر سختی سے کنٹرول کیا ہے۔

Summary
بحران ختم، لمبی اننگز کھیلیں گے، چند غلطیوں کے باوجود ہر شعبے میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں، اپوزیشن کو ساتھ نہیں ملائیں گے، وفاقی وزراء
Article Name
بحران ختم، لمبی اننگز کھیلیں گے، چند غلطیوں کے باوجود ہر شعبے میں ریکارڈ کامیابیاں حاصل کیں، اپوزیشن کو ساتھ نہیں ملائیں گے، وفاقی وزراء
Description
وفاقی حکومت کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کے اجرا کے موقع پروفاقی وزرا نےسیاسی مخالفین پر واضح کیا ہے کہ کپتان کریز پر جم چکا ہے‘ عمران خان اب لمبی اننگ کھیلے گا، وزیراعظم بڑے بحرانوں سے نکل آئے ہیں
Author
Publisher Name
Puki News
Publisher Logo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے