برسلز، یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان مذاکرات جاری

یورپین یونین اور برطانیہ کے درمیان آئندہ کے تعلقات پر مذاکرات یورپین دارالحکومت برسلز میں جاری ہیں ۔

ان مذاکرات میں یورپین یونین کی نمائندگی بریگزیٹ کے لیے چیف مذاکرات کار مشل بارنئیے او برطانیہ کی نمائندگی ڈیوڈ فراسٹ کر رہےہیں ۔

ان مذاکرات کا بنیادی نکتہ دونوں فریقین کے درمیان بریگزیٹ اور برطانیہ کی یورپین یونین سے مکمل علیحدگی کے بعد کے باہمی تعلقات ہیں ۔

یہ مذاکرات گذشتہ کل 18/8 کو شروع ہوئے ہیں اور 21 اگست جمعے کے روز تک جاری رہیں گے ۔

یاد رہے کہ برطانیہ اس سال 31 جنوری سے قانونی طور پر یورپ سے علیحدہ ہو چکا ہے ۔

لیکن مختلف معاملات کے باعث علیحدگی کے اس عبوری دور میں اس سال 31 دسمبر تک کی توسیع کر دی گئی تھی ۔

برسلز میں جاری مذاکرات کا یہ 7 واں دور ہے ۔ دونوں فریقین کے درمیان آیندہ کے تعلقات کے حوالے سے اب تک کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آ سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے