برطانیہ: پاکستانی شہری پر پولیس تشدد

برطانیہ میں ویسٹ یارکشائر پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے وقت پاکستانی نژاد شہری کو زد و کوب کرنے اور اُس کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ واقعہ اتوار کے روز ہیلی فیکس میں پیش آیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار ملزم کو گلا دبانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ویسٹ یارکشائر پولیس کے عارضی اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل عثمان خان نے کہا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے اور اس میں ملوث دو پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔

انہوں نے برطانوی میڈیا سے کہا کہ ویڈیو کا فوری جائزہ لینے کے بعد حالات کو معمول پر لانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

اس واقعے کے خلاف آج ہیلی فیکس پولیس اسٹیشن کے باہر ایشیائی کمیونٹی کی جانب سے پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے