بھارت اور امریکا میں کورونا کے ہزاروں نئے کیسز

بھارت میں کورونا کے مزید پچھتر ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے جس کے بعد مجموعی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بدھ کو مزید 1 ہزار 15 افراد جان سے گئے۔

امریکا میں کورونا کے مزید 19ہزار اور برازیل میں مزید9 ہزار نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب چین کی ووہان یونیورسٹی میں آٹھ ماہ بعد سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ طلبا کا پہلا گروپ واپس آگیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ 2 کروڑ 42 لاکھ افراد میں سے ایک کروڑ 66 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے