بھارت: کورونا مزید تیزی سے پھیلنے لگا، 78ہزار نئے کیسز

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مزید تیز ہوگیا، ایک دن میں کیسز کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔

آبادی کےلحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے78ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔

بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 35لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں 63ہزار 893تک پہنچ چکی ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد کا نیا یومیہ ریکارڈ سامنے آیا ہے۔

ایک دن میں 78 ہزار 761مریض کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جس کےبعد متاثرین کی تعداد 35 لاکھ 46 ہزارسے بڑھ گئی ہے۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے، اس فہرست میں امریکا پہلے اور برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

امریکا میں مصدقہ اطلاع کے مطابق 61 لاکھ 40ہزار سے زائد اور برازیل میں 38 لاکھ 46 ہزار تک کورونا وائرس کے متاثرین سامنےآچکےہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ 29 ہزار 833 تک پہنچ چکی ہے ،جس میں سے 1 کروڑ 75لاکھ صحتیاب ہوچکے ہیں۔

عالمی وبائی مرض اب تک دنیا کے 8 لاکھ 47 ہزار سے زائد لوگوں کی زندگیاں نگل گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے