حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے این سی سی کے قیام کا فیصلہ

حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لیے نیشنل کورآڈینیشن کمیٹی (این سی سی) کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اب سیاحت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاحت پر اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بریفنگ دی، جنہیں این سی سی کا کنوینر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر طے پایا کہ نیشنل کورآرڈینیشن کمیٹی سیاحت کے فروغ پر کام کرے گی، جس کا اجلاس ہر ہفتے ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 دن بعد این سی سی کا وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا کرے گا۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اب سیاحت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی، تمام صوبے سیاحتی مقامات پر موجود تجاوزات کےخلاف فوری کارروائی کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے بعد دنیا کھل رہی ہے تو پاکستان کو بھی سیاحت پر توجہ دینا ہوگی، ملک کا سیاحتی پوٹینشل سامنے لایا جائے گا۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی سہولت کیلئے سینیٹیشن کا نظام بہتر کیا جائے، صوبائی حکومتیں سیاحتی مقامات پر صاف ستھرے باتھ رومز بنوائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے