دنیا میں کورونا کیسز 22334683، اموات 784876

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار 683 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 84 ہزار 876 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 79 ہزار 654 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 62 ہزار 55 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 50 لاکھ 70 ہزار 153 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 75 ہزار 92 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 56 ہزار 204 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 69 ہزار 535 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 17 ہزار 966 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 30 لاکھ 11 ہزار 577 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 10 ہزار 19 زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 11 ہزار 872 تک جا پہنچی ہے۔

بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچا ہوا ہے، جہاں کورونا سے 53 ہزار 46 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 71 ہزار 958 ہو گئی۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 989 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 37 ہزار 321 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 12 ہزار 264 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 5 لاکھ 92 ہزار 144 رپورٹ ہوئے ہیں۔

پیرو میں کورونا کے باعث 26 ہزار 658 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 5 لاکھ 49 ہزار 321 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 57 ہزار 774 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 5 لاکھ 31 ہزار 239 ہو گئے۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 15 ہزار 619 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 89 ہزار 122 ہو چکی ہے۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 546 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 3 لاکھ 88 ہزار 855 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 28 ہزار 670 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 3 لاکھ 84 ہزار 270 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 19 ہزار 972 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 3 لاکھ 47 ہزار 835 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 381 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 286 ہو چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 6ہزار 48 افراد کی جان لے چکا ہے، جبکہ اب تک 3 لاکھ5ہزار 966 کورونا مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 3 ہزار 470 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 323 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کورونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 888 ہو چکی ہے اور اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 14 ویں سے 15 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 445 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 201 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 12 ہزار 116 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 743 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 72 ہزار 128 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے