زراعت کے شعبے میں دوبارہ کام شروع کر رہے ہیں، پرویز الٰہی

(لاہور) پنجاب کےقائمقام گورنرچودھری پرویزالٰہی نےکہاکہ اسپیکرقومی اسمبلی سے زراعت کےشعبہ میں اصلاحات پر بات چیت کی گئی ہے، جو گائیڈ لائن دی ہےاس پرکام کریں گےاورایک دوسرےکےتجربات سے فائدہ اٹھانےکی کوشش کریں گے، پنجاب میں زراعت کے شعبے میں پہلےوہ کام نہیں ہوا جتنا ہمارے دور میں کیا گیا تھا،اب دوبارہ اس پر کام شروع کررہےہیں جس میں چیزیں مزید بہتری کی طرف جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نےاسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے گورنر ہاؤس میں ون آن ون ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پرملکی سیاسی صورتحال،پنجاب اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے