سردار اختر مینگل کورونا میں مبتلا

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

اختر مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، اس لئے ان سے ملنے والے قریبی ساتھی بھی کورونا ٹیسٹ کرالیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے سردار اختر مینگل کے کورونا میں مبتلا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے