سنجے دت کینسر کے علاج کے لیے امریکہ جائیں گے

معروف انڈین اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے اور وہ علاج کے لیے امریکہ جا رہے ہیں۔

اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق سجے دت کو سینے میں درد اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔
سنجے دت کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا جس کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

اداکار نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ کام سے کچھ وقفہ لے رہے ہیں اور علاج کے لیے جا رہے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ سجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر ہے اور کینسر تیسرے مرحلے میں ہیں۔

61 سالہ اداکار علاج کے لیے جلد ہی امریکہ روانہ ہونے والے ہیں۔
ٹوئٹر پر صارفین نے ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اداکار سنجے دت کی بیماری سے متعلق ٹوئٹر پر ایک صارف راج مالی سسوڈیا نے ٹویٹ کیا کہ بابا آپ جلد صحت یاب ہوجائیں، میں آپ کا بڑا فین ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا ’خدا سے دعا ہے کہ آپ جلد ٹھیک ہو کر ہمارے بیچ لوٹیں گے۔ ہم سب کی دعا آپ کو جلد ٹھیک کر دے گی، سر ہم آپ کے ساتھ ہیں، سنجو سر (بابا) آپ کے لیے بہت سارا پیار۔‘

سدھارت پال نامی صارف نے اداکار سنجے دت کا ایک سکیچ بنایا اور ساتھ لکھا کہ ’محفوظ رہیں اور جلدی ٹھیک ہو جائیں۔‘
ایک اور صارف سونی کمال نے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ مشکلات سے نکلے ہیں اور اس دفعہ بھی ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ’میں آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔‘
ٹوئٹر صارف دیبراج بینرجی نے لکھا کہ ’آپ ہمیشہ سے ہمارے دلوں میں ہیں، ہم آپ کو جلد دیکھنا چاہتے ہیں، آپ کے لیے نیک تمنائیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے