سندھ بلوچستان میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

سندھ اور بلوچستان میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلوں میں بارشوں کے بعد گاج ندی میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے، ندی نالوں میں طغیانی سے 32 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ گزشتہ سیلاب کے بعد عارضی طور پر بنائی گئی سڑکیں بھی بہہ گئی ہیں۔

بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں گزشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے بعد سیلابی ریلہ دادو کی گاج ندی میں داخل ہوگیا ہے جس کے سبب وہاں سے 7 فٹ بلند سیلابی ریلا گزررہا ہے۔

سیلابی ریلے کے باعث 32 سے زائد دیہات کا تحصیل ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

گزشتہ سیلاب کے باعث دیہاتوں میں ایک ماہ سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے، جبکہ عارضی طور پر مٹی ڈال کر بنائی گئی سڑکیں بھی دوبارہ سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں۔

نئی انگئی میں مقامی تیل اور گیس کمپنی کی گاڑی بھی سیلای ریلے میں بہہ گئی تاہم مقامی لوگوں نے مسافروں کو بچالیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے