لیگی رکن اسمبلی پارٹی قائد نواز شریف کے بیان کی مخالفت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جلیل احمد شرقپوری نے نواز شریف کے بیان کی مخالفت کردی۔

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری کا کہنا ہے کہ وہ میاں نواز شریف کے بیان کی تائید نہیں کرسکتے۔

شیخو پورہ میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے جلیل احمد شرقپوری نے کہا کہ اداروں کے خلاف ان کی تقریر سے دل دُکھا ہے۔

جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن اداروں کے خلاف بات کرنا ملکی مفاد میں نہیں، میاں نواز شریف کو ایسی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ خصوصاً نواز شریف کو مقدمات اور جیلوں سے گھبرانہ نہیں چاہیے، میاں نواز شریف نے جذبات میں آکر اداروں کے خلاف بیان دیا ہے۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں میں ڈکٹیٹر شپ ہے، جبکہ میں ن لیگ میں ہوں مجھےکوئی نہیں نکال سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے