مخالفین کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے مخالفین کی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی، واویلا مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، منظم پراپیگنڈے کا جواب کارکردگی سے دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے، دو برس میں کوئی کرپشن اسکینڈل سامنے نہ آنا اس حکومت کا کریڈٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غلط کام نہ کیا ہے اور نہ کسی کوکرنے دیں گے، مخالفین منفی سیاست سے ملکی ترقی کے سفر کو روکنا چاہتے ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں، الزامات کی منفی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے