موٹروے واقعہ: عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو پیشرفت سے آگاہ کردیا

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو موٹر وے واقعے میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

دوران گفتگو عثمان بزدار نے کہا کہ واقعےکی شفاف تحقیقات ہورہی ہیں، تمام صورتحال کو خود مانیٹر کررہا ہوں۔

ذرائع کےمطابق وزیراعظم نے معاملے پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

موٹر وے پر اجتماعی زیادتی کا شکار بننے والی خاتون سے ملزم کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے، ملزم کا نام عابد علی ہے جو بہاولنگر کا رہائشی اور جرائم پیشہ ہے۔

27 سالہ ملزم پہلے سے اشتہاری ہے، ملزم کی تصویر، پتا اور والد کے نام سامنے آچکےہیں، تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے