نواز شریف اب برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے، شیخ رشید کی پیشگوئی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ آج کی تقریر کے بعد نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں بچی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے دروازے خود بند کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ناکام ہوگئی ہے، حزب اختلاف کچھ نہیں کرے گی۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی آواز کا گلا انہوں نے خود دبایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے