نواز شریف کی جعلی رپورٹس بنانے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ نواز شریف کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کا کردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کے لیے برطانوی حکومت سے رابطہ درست فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس کی انکوائری کرانا بھی درست فیصلہ ہے اور ان کی جعلی رپورٹس کی تیاری میں جن لوگوں کاکردار ہے ان کو نشان عبرت بنانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ نوازشریف کی لندن روانگی نےپی ٹی آئی کے بیانیہ اور احتساب کے عمل کو شدید دھچکا دیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو واپس لانے کے لئے برطانوی حکومت سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو واپس آکر قانون کا سامنا کرنا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے