نون لیگ کی پریس کانفرنس عزت بچانے کی ناکام کوشش تھی، فیاض چوہان

وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نون لیگی قائدین کی پریس کانفرنس رہی سہی عزت بچانے کی ناکام کوشش تھی، اقتدار سے دوری کا دکھ نون لیگی رہنماؤں کے الفاظ سے صاف ظاہر ہوتا ہے۔

نون لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ بچی کھچی ن لیگ اپنے آقاؤں کی مفروری سے توجہ ہٹانے کے لیے لمبی لمبی ہانک رہی ہے۔

لیگی شوگر مل مالکان نے لاچار کسانوں سے اربوں روپے کی دیہاڑیاں لگائیں، سب جانتے ہیں شاہد خاقان عباسی نے شریف خاندان کو خوش کرنے کے لیے 20 ارب روپے کی سبسڈی دی۔

جنوبی پنجاب کے حقوق کی باتیں لغاری خاندان کے سپوت کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں، ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک نون لیگ بہاولپور اور لاہور کے نام پر جنوبی پنجاب صوبے میں کنفیوژن پیدا کر رہی ہے۔

بزدار حکومت کی کارکردگی پر بے سر و پا تبصرہ پانی میں پکوڑے تلنے کے مترادف ہے، نونلیگی رہنماؤں کی جانب سے سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات دبے لفظوں میں این آر او کی درخواست تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے