وزیراعظم سے 10چینی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے 10 چینی کمپنیوں کے وفد نےملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات کرنے والی چینی کمپنیاں توانائی، مواصلات، زراعت، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کررہی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ان میں سے کچھ چینی کمپنیاں مالیاتی شعبے اور صنعتی شعبوں کےلیے کام کررہی ہیں، وفد نے دوران ملاقات سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا۔

اعلامیے کے مطابق شرکاء نے موجودہ حکومت کی کارروبار دوست پالیسیوں پر اطمینان اور پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ پالیسی اصلاحات سے چین کی کاروباری برادری کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے بعد پاکستان کو ترقی میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔

وفد سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نےکہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مستحکم تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانا اولین ترجیح ہے، چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی کو اولین ترجیح دیں گے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے