وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

(اسلام آباد) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور عامر کیانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ، وزیراعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کا اعلان کریں گے۔ پلان کے مطابق شہر قائد کے لیے 802 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 723 ارب 25 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔منصوبوں کے لیے رواں سال بجٹ صرف 32 ارب روپے مختص کیا گیا ہے، ٹرانسفارمیشن پلان کے منصوبوں پر اب تک 47 ارب 18 کروڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں،

پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 6 منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا، ماس ٹرانزٹ سسٹم کے 447 ارب 43 کروڑ روپے کے منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔دستاویزات کے مطابق ماس ٹرانزٹ کا 300ارب روپے مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے پلان میں شامل ہے،

کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی، سندھ حکومت کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 50 ارب روپے فراہم کرے گی۔دستاویزات کے مطابق سیوریج کے 8 منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے لگایا گیا ہے،

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے چار منصوبوں کا تخمینہ 14 ارب 86 کروڑ روپے لگایا گیا ہے، واٹر ڈرینز کے دو منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 70 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے