پاکستان: کورونا کیسز 293711، اموات 6255

پاکستان میں نئے کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 450 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے، مزید 11 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1 ہزار 596 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 711 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 255 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 9 ہزار 31 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 672 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 78 ہزار 425 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 28 ہزار 456 ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 373 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 96 ہزار 391 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 192 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 35 ہزار 796 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 248 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 531 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 175 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: یوسین بولٹ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 12 ہزار 560 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 141 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 2 ہزار 720 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 65 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے اب تک 2 ہزار 257 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 61 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 231 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 24 لاکھ 87 ہزار 744 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے