پولیس افسر اور اہلکار بہانے تراشنے سے پہلے ہزار بار سوچے گا

(لاہور) پنجاب بھرمیں ایف آئی آرکا اندراج، کیسزکی تفتیش، پٹرولنگ، امن وعامہ کے معاملات کے اب ایک کلک پردستیاب ہوں گے، پولیس کی کیسزمیں تفتیش، نفری کی تعیناتی پٹرولنگ، کیسز کے اندراج سمیت دیگر معاملات کے لیے مانیٹرنگ ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے اہم معاملات میں تاخیرکی وجہ شکایات کے ڈھیر لگے ہیں جن کودورکرنے کے لیے مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب بھرمیں ایف ائی آرکا اندراج، کیسزکی تفتیش، پٹرولنگ، امن وعامہ کے معاملات کے ڈی پی اوزاور ار پی اوز ایک کلک پردستیاب ہوں گے

جبکہ تمام اہم معاملات آئی جی کے ڈیش بورڈ پرہوں گے۔صوبہ بھر کے تمام کیسزکی روزانہ تفتیش، لااینڈ آرڈرکے حالات، سیکیورٹی سمیت دیگر تمام ایشوزکے متعلق ایپ میں اپڈیٹس موجودہوں گی۔پنجاب بھر کے سرکلز میں ڈی ایس پیزروزانہ کی بنیادپرمتعلقہ پوائنٹس کو اپڈیٹ کرے گا۔

ڈی ایس پی سے حل نہ ہونے والے معاملات ڈی پی او کوالرٹ کی صورت میں بھجوائے جائے گا تاکہ شہریوں کی شکایات اور امن وعامہ کے معاملات کوبہتر طریقے سے نمٹایا جاسکے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ڈیش بورڈ میں تمام منفی پوائنٹس ہائی لائٹ ہوں گے جس کے ذریعے تمام معاملات سے اپڈیٹ رہیں پی آئی ٹی بی کے تعاون سے رواں ماہ متعارف کروادی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے