پی پی اور ن لیگ کی راہیں جدا ہوجائیں گی، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلم شفقت محمود نے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد سے بننے والی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جلد ٹو ٹ جائے گی اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی راہیں بھی جدا ہوجائیں گی۔

شفقت محمود نے یہ بات جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس پروگرام میں موجود بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے شفقت محمود کی پیشگوئی کی نفی کردی۔

وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ناصرف مزار قائد پر نعرے لگائے بلکہ مزار میں ایک جنگلےکو بھی پھلانگ کرگئے، ممکن ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو کچھ معلوم ہی نہیں ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دراڑیں سامنے آرہی ہیں، پی ڈی ایم کے سارے نمائندے بلاول ہاؤس گئے، مریم نواز نہیں گئیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ ہم شرمندہ ہیں، پی ڈی ایم کے لوگ ہمارے مہمان تھے، کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے معاملےکی تفتیش کررہےہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے