چیمینز لیگ: پیرس سینٹ جرمین نے فائنل میں جگہ بنالی

یوئیفا چیمینز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے لیپزک کو تین۔صفر سے ہر ا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ دوسرا سیمی فائنل آج لیون اور بائرن میونخ کے درمیان کھیلا جائےگا۔

لزبن میں کھیلے جانے والے یوئیفا چیمینز لیگ کے پہلے سیمی فائنل میں پیرس سینٹ جرمین کا سامنا لیپزک تھا۔

پی ایس جی نے اس میچ میں مخالف کو جم کر کھیلنے ہی نہیں دیا، کھیل کے تیرہویں منٹ میں مورینہو نے گول اسکور کرکے پی ایس جی کو برتری دلادی جس کے بعد، اینجل ڈی ماریہ اور یوآن ولاسکو کے گول نے لپزک کے جیتنے کی امید ہی ختم کردی۔

اس میچ میں پیرس نے تین۔صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

آج دوسرا سیمی فائنل بائرن میونخ اور لیون کےدرمیان ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے