ڈالر مہنگا ہو گیا لیکن سٹاک مارکیٹ میں کیا صورتحال جاری ہے ؟ آپ بھی جانئے

(کراچی ) کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ۔)

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد ڈالر اس وقت 168 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹا ک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، کاروبار کا آغاز ہوا تو سٹاک مارکیٹ 40 ہزار 290 پوائنٹس کی سطح پر تھی تاہم کچھ دیر ے بعد اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس 40 ہزار 405 پوائنٹس پر جا پہنچی لیکن یہ برتری مسلسل برقرار نہ رہ سکی اور ایک دم سے کمی ہوئی جس کے بعد انڈیس 40 ہزار کی سطح سے نیچے گر کر 39 ہزار 939 پوائنٹس پر آ گیا تاہم اس میں پھر واپسی کا سفرشروع ہوا اور اس وقت 100 انڈیکس 62 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 228 پوائنٹس کی سطح پر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے