کراچی: زیادتی کا شکار لڑکی سے بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد

کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کو اغواء کر کے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، زیادتی کا شکار لڑکی سے ایک بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے ایک موبائل نمبر سے متعلق تفتیش مکمل ہو گئی ہے، لڑکی کے مطابق ملزمان نے یہ نمبر اسے دیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ موبائل نمبر ایک بااثر شخص کا ہے، تفتیش کے مطابق مذکورہ نمبر جائے وقوع پر استعمال نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بااثر شخص کی واقعے کے روز کی مصروفیات بھی چیک کی گئی ہیں، بااثر شخص کے خلاف واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے