کراچی کے 3بڑے مسائل کے حل پر کام کرینگے، وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بارش سے کراچی کے عوام کی تکالیف کا پوری قوم کو احساس ہے، وفاق اور صوبائی حکومت کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل پر کام کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل گھڑی میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی کے ساتھ تجاوزات کو مکمل ہٹایا جا رہا ہے،کچرے اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالا جارہا ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی اور نکاس آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، ہم یہاں کی عوام کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے