کل شام مون سون کا چھٹا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا، محکمہ موسمیات

ترجمان محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کل شام مون سون کا چھٹا اسپیل کراچی میں داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بننے والا سسٹم سمندر سے نمی لے کر اندرون سندھ پر اثر انداز ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ یہ سسٹم بارشیں برسا رہا ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا چھٹا اسپیل 24 گھنٹے کراچی میں رہے گا، اس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے