کورونا وائرس کے کیسز میں مزید کمی، پاکستانیوں نے سکھ کا سانس لینا شروع کر دیا

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں گزشتہ کچھ عرصہ کے دوران واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد صرف 13 ہزار 953 رہ گئی ہے جبکہ دو لاکھ 69 ہزار 87 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 22 ہزار 448 ٹیسٹ کیے گئے جن میں مزید 488 نئے کیسز سامنے آ ئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 89 ہزار 215ہو گئی ہے جبکہ 7 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات 6 ہزار 175 ہو گئی ہیں ۔کورونا وائرس کو اب تک دو لاکھ 69 ہزار 87 افراد شکست دے چکے ہیں جبکہ 771 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے