ہالی ووڈ اداکار انتونیو بانداریس کورونا وائرس سے صحت یاب

ہالی ووڈ کے مشہور ایکشن اداکار انتونیو بانداریس نے 21 دن کی مدت میں کورونا وائرس کو شکست دیدی۔ 60 انتونیو بانداریس نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلر کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہ کیا کہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے لیکر انھوں نے لمبی مدت کے دوران کسطرح اس انتہائی تکلیف دہ وبائی مرض سے نبرد آزما ہوئے۔

انھوں نے بتایا کہ اس دوران انکی سالگرہ کا دن جوکہ 10اگست کو ہوتی ہے وہ بھی انھوں نے وبا سے نمٹتے ہوئے گزارا۔

ماسک آف زورو کے حوالے سے ہسپانوی اور میکسیکن حلقوں میں انتہائی مقبول انتونیو بانداریس نے بتایا کہ اکیس روز تک منظم پابندی یا قرنطینہ پر مبنی اس مدت کے بارے میں اب میں یہی کہہ سکتا ہوں کہ آج میں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اب میں صحت یاب ہوگیا ہوں، میری توجہ اب ان لوگوں کی جانب ہے جو شاید میرے جتنے خوش نصیب نہ تھے اور انھیں مجھ سے زیادہ پریشانی اٹھانا پڑی۔

میں ان لوگوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں جو کہ ابھی اس بیماری سے لڑنے کے وسط میں ہیں۔ انھوں نے اس موقع پر اپنی صحت یابی کا ہسپانوی زبان میں اعلان کرنے کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے