ہوسکتا ہے کہ نوازشریف کی صحت یابی کوئی معجزہ ہو، فواد چودھری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے نوازشریف کی صحت یابی کوئی معجزہ ہو مگر اس کا تعین تحقیقات سے ہی ہوگا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی کوئی بھی رائے ہوسکتی ہے لیکن اس کے ٹھیک ہونے کا تحقیقات سے پتہ چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوخود واپس آنا چاہیے، پاکستان میں سزا پوری کریں یا پلی بارگین کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے